انڈونیشیا/23جنوری(ایجنسی) منگل کی صبح انڈونیشیا میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت
6.4 ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے دارالحکومت جکارتہ سمیت کئی شہروں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز جنوب مغربی شہر لیباک تھا۔