اسلام آباد ۔ سب سے کم عمر کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ يوسف زئی چھ سال کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان آج اپنے ملک پاکستان واپس لوٹیں۔ پاکستان کے’ جیو ٹی وی‘ نے ملالہ کی اسلام آباد ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی کے درمیان باہر نکلنے کی تصاویر دکھائی ہے۔ ملالہ کو 17 سال کی عمر میں 2014 میں تعلیم کی حمایت کرنے کے لئے نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔
دو ہزار بارہ میں ملالہ پر ہوئے طالبان دہشت گردوں کے حملہ کے بعد
وہ پہلی بار پاکستان لوٹی ہیں۔ ملالہ کی تعلیم کو حمایت دینے سے ناراض طالبان کے نقاب پوش دہشت گردوں نے بچوں کی اسکول بس کو روک کر ان کے سر میں گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد ملالہ کو سرجری کے لئے بیرون ملک لے جایا گیا تھا۔
برطانیہ میں رہ رہی ملالہ نے گزشتہ ہفتے ہی ٹوئٹر پر اپنے وطن واپس لوٹنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، "آج میں اپنے گھر کی یادوں، گھر کی چھت پر کرکٹ کھیلنے، اسکول میں قومی ترانے گانے کو لے کر خوش ہوں‘‘۔