چنڈی گڑھ، 15 جون (یو این آئی) ہریانہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے مرکزی حکومت کی طرف سے فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ کی نئی اسکیم پر نظر ثانی کرکے اسے معقول بنانے کی درخواست کی
ہے۔
آج یہاں پریس کو جاری ایک بیان میں مسٹر ہڈا نے اس اسکیم کے تحت چار سال تک فوج میں نوجوانوں کی بھرتی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس کے بعد فوج چھوڑنے والے فوجی کیا کریں گے۔
مرکز کو ان کے لیے مستقل ملازمتیں فراہم کرنے کی پالیسی لانی چاہیے۔