the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 100 کروڑ کووڈ ویکسین کے حوالے سے ہندوستانی دیسی ویکسین پروگرام کی کامیابی کے ساتھ معاشی ترقی کی اشارات کا ذکر کرتے ہوئے آج ملک کے باشندوں سے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کیا میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں اور دیسی ساختہ اشیاء خریدنے کو اپنےمعمول میں لائیں جمعہ کی صبح قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ویکسین کی بڑھتی ہوئی کوریج کے ساتھ ، ہر شعبے میں مثبت سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ آج چاروں طرف اعتماد ، جوش اور امنگ کی فضا ہے۔ سو کروڑ ویکسین کے ساتھ ، ہندوستان کو آج ایک زیادہ محفوظ ملک کے طور پر دیکھا



جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین اور اندرون اور بیرون ملک سے کئی ایجنسیاں ہندوستان کی معیشت کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔ آج ہندوستانی کمپنیوں میں نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ساتھ ، ریکارڈ اسٹارٹ اپس، یونیکارن بن رہے ہیں۔ اصلاحات کے ساتھ ساتھ ’گتی شکتی‘ اور ڈرون پالیسی بھی ہندوستان کی معیشت کو فروغ دینے والی ہے۔ زراعت کے شعبے نے کورونا کے دور میں ہماری معیشت کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا۔ آج ، ریکارڈ سطح پر اناج کی خریداری کی جا رہی ہے۔ رقم براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں جا رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.