نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی میک ان انڈیا مہم کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مودی نے جو پرکشش وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی
پورا نہیں ہوا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا " مودی حکومت کا میک ان انڈیا ڈیلیوری کے بجائے تشہیر کو اہمیت دینے کی بہترین مثال ہے۔ 2014 کے اپنے منشور میں ، بی جے پی نے ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے 10 وعدے کیے تھے ، جن میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا گیا۔