the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

اسرائیل:اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ کل غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اس کے 21 فوجی مارے گئے ہیں۔ دراصل لڑائی کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے بعض فوجی زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی وجہ سے دو عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ اسی دوران حماس کے جنگجوؤں نے آر پی جیز سے اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک پر حملہ کیا۔ ان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حماس کے ساتھ لڑائی میں اب تک اسرائیلی فوج کے 200 سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ فی الحال یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہاں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ جب اسرائیلی فوجی وہاں موجود تھے تو عمارت پر آر پی جی سے حملہ کیا گیا جس سے عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے دو عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ فوجی عمارتوں اور دھماکوں کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان



ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ کل کے واقعے میں جملہ 21 فوجی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی سرحد پر تقریباً 600 میٹر کے علاقے میں موجود تھے۔ فوجی وہاں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے تھے۔ شام 4 بجے کے قریب دہشت گردوں نے آر پی جی سے ایک ٹینک پر حملہ کیا۔ اس دوران دو دو منزلہ عمارتوں میں دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد عمارتیں گر گئیں۔ فوجی ان عمارتوں کے ملبے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔
مصر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دونوں ممالک کی سرحد پر واقع زمین کے ایک ٹکڑے فلاڈیلفیا کوریڈور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ فلاڈیلفیا کوریڈور مصر اور اسرائیل کے درمیان 14 کلومیٹر طویل علاقہ ہے۔ اسرائیلی فوج اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے کیونکہ اس علاقے سے اسلحہ غزہ میں سمگل کیا جاتا ہے۔ مصر کو تشویش ہے کہ سرحد پر فوجی کارروائی سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد اس کی سرزمین میں داخل ہو سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.