: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،۵۱،جون(پریس نوٹ) اُردو میڈیم اسکولس کا تحفظ اور اسکے مسائل کوحل کرنے کے لیے مجلس اتحادالمسلین سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی صاحب کے زمانے سے ہی مسلسل سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب احمد پاشاہ قادری نے کیا، وہ آج اُردو گھر مغل پورہ میں مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام تلنگانہ اردو میڈیم کے ایس ایس سی ٹاپرس کی تہنیتی تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایوان میں پوری شدت سے آواز اٹھائے گی انہوں نے اعجاز علی قریشی صدرمانو المونی اسوسی ایشن کی انتھک کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ سرکاری پروگراموں کے علاوہ اردوسے محبت کرنے والے افرا د اور انجمنیں بھی اس کام میں آگے آنا چاہیے چیئرمین اردو اکیڈمی رحیم الدین انصاری نے اس موقع پر اعلان کیا
کہ اگر تلنگانہ حکومت اکیڈمی کا پورا بجٹ جاکر ہے تو اکیڈمی اردومیڈیم کے اسکولس کو مستحکم کرنے ہر طرح کی مدد کرنے تیار ہے انہوں نے بتلایا کہ اردو اکیڈمی بہت جلد بچوں کے لے ادبی رسالہ جاری کرنے والی ہے اور اس رسالے کی رسم اجراءوہ ایس ایس سی اردو میڈیم سے اول آنے والے طالب علم سے کروانا چاہتے ہیں۔ محمد مصطفے علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر اردو یونیورسٹی نے اردو اکیڈمی سے اپیل کی کہ وہ اردو اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کریں اور اردو میڈم اسکول کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اعجاز علی قریشی صدر مانو المونی اسوسی ایشن نے اردو طلباءپر زور دیا کہ وہ اردو سے اعلی تعلیم حاصل کرنے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا رخ کریں اور کسی طرح کی احساس کمتری کا شکاری نہ ہوں۔ المونی اسوسی ایشن کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے 100 سے زائداردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپر میں کواسنادات و مومینٹوز دیئے گئے ۔