نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا کی لوک سبھا سے نکالے جانے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت 3 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی کہ اسے اس کیس سے متعلق دستاویزات کو پڑھنے کا وقت نہیں ملا۔ وہ اس معاملے کی سماعت 3 جنوری کو کرے گی۔
دکترا کی طرف سے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے 3 دسمبر کو اخصوصی ذکر کے دوران 13 و عدالت عظمیٰ کے سامنے محترمه مونتر ان کی رٹ درخواست کی فوری سماعت کی مانگ کی تھی۔ مغربی بنگال کے کرشن نگر لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ رہیں محترمہ موئترا نے پیر کو عرضی دائر کی تھی، جس میں انہوں نے لوک سبھا سے بے دخلی کے فیصلے کو " غیر منصفانہ اور من مانی " اور فطری انصاف کے اصول کے خلاف قرار دیا ہے۔