اقوام متحدہ،2فروری (رائٹر) فلسطین کے صدر محمود عباس 20فروری کو ہونے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
سلامتی کونسل کی اس میٹنگ میں مغربی ایشیا سے وابستہ امور کے علاوہ
امریکہ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طورپر تسلیم کرنے کے بعد پیداہوئی کشیدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
مسٹر عباس نے کہاکہ وہ اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دےئے جانے کی مانگ کریں گے۔