کولمبو، 7 اگست (یو این آئي) سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔
ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے
145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔