the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 08 جنوری (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ملک میں تبدیلی کے لیے مہیلا شکتی کواہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی مہیلا شکتی کے ساتھ متحد ہو کر تبدیلی کے لیے لڑے گی اور اس کے لیے آواز اٹھائے گی۔
ہفتہ کو فیس بک کے ذریعہ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سماج میں تبدیلی لانے کے لیے خواتین کا کردار اہم ہے اور ان کی پارٹی خواتین کی لڑائی میں پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین کی طاقت کا اتحاد ہی ملکی سیاست کو بدل سکتا ہے اور اب خواتین کو متحد ہو کر حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
انہوں



نے بتایاکہ "ہم خواتین کے ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہوں گے، ان کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کانگریس پارٹی خواتین کے ساتھ ہے اور کانگریس اس کی قیادت کرتے ہوئے مہیلا شکتی کی جنگ لڑے گی۔
ان کی موجودہ پسندیدہ خاتون سیاستدان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو اپنی پسندیدہ سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک خاتون میں ہونی چاہئیں۔ ان کی پالیسیاں بہت اچھی ہیں اور وہ مسلسل لوگوں سے رابطہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اور اپنی دادی اندرا گاندھی کا نام بھی لیا اور کہا کہ اگر ہم پہلے کی بات کریں تو وہ ان کی آئیڈیل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.