نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت میں مہیلا کانگریس کی کارکنان نے جمعرات کو یہاں کا احتجاجی مظاہرہ کیااور کہا کہ جب بین الاقوامی بازار میں ایندھن کی قیمتیں گھٹ رہی ہیں تو حکومت شہریوں سے اس کے لیے زیادہ رقم کیوں وصول رہی ہے؟
مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو کی قیادت میں تنظیم کی سینکڑوں کارکنان یہاں شاستری بھون کے سامنے جلوس کی شکل میں پہنچی اور ہاتھوں میں ایل
پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لکھے بینر اور تختیاں لے کر نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کرتی رہیں۔ مظاہرین ہاتھوں میں سلنڈر والے پوسٹر لیے ہوئے تھے جن میں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں گیس سلنڈر کے اضافی شرح کے ساتھ سلنڈر کی قیمت تحریر تھی۔
مظاہرین حکومت سے من مانی نہ کرنے، رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی اور عوام کو حساب دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ بعد میں خاتون مظاہرین سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دینے لگیں۔