جموں، 2 فروری (ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ ملانے والے تمام تاریخی راستوں کو کھولنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کب تک ایک دوسرے کی پگڑی اچھالتے رہیں گے۔ محبوبہ مفتی ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہی تھیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا "جب مظفرآباد کھلا، راولاکوٹ کھلا تو باقی راستے کیوں نہیں کھل سکتے۔ جب واجپائی جی (سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی) لاہور گئے تو کیا تب حالات خراب نہیں تھے۔ جب واجپائی جی کے وقت میں حریت کے ساتھ بات چیت ہوئی تو کیا تب حالات خراب نہیں تھے۔ دو ہمسایہ کب تک ایک دوسرے کی پگڑی اچھالتے رہیں گے۔ کب تک خون خرابہ ہوتا رہے گا۔ دراندازی ہوتی ہے۔ اس پر بات ہونی چاہیے کہ دراندازی کیوں ہوتی ہے"۔