نئی دہلی، 18 ستمبر(ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند نے مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی ملک بھر میں منانے کے لئے منگل کو ایک 'لوگو'جاری کیا۔
واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی قومی سطح پر منانے کے لئے مسٹر کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس سال 2 اکتوبر کو گاندھی جی کی 149ویں جینتی ہے۔
اس 'لوگو' میں گاندھی کے
فوٹو کے علاوہ ان کے چرخوں کی بھی تصویر ہے۔ اس لوگو کو ریل گاڑیوں، جہازوں، سرکاری اشتہارات، سرکاری ای میل وغیرہ جگہوں پر استعمال کیا جائے گا۔
سرکار نے سوچھتا ابھیان چلاکر اگلے برس سوچھ بھارت کی شکل میں گاندھی جی کو ان کی 150ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جب صفائی مہم شروع ہوئی تب بھی گاندھی جی کا ایک لوگو تیار کیا گیا تھا جس میں ان کا صرف چشمہ بنایا گیا تھا۔