نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19)ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو اور گجرات میں کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان تینوں ریاستوں میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بالترتیب 35058، 11760 اور 11745 ہو گئی ہے جبکہ ان ریاستوں میں کل 2024 افراد ہلاک ہو چکے
ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4،970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 101139 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں اس وبا سے کل 3163 افراد کی موت ہوئی ہے اور 39174 لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔