ممبئی،4 نومبر(یواین آئی) شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے ریپبلیکن ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو بدھ کی صبح ممبئی پولیس کے حراست میں لئے جانے کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس قانون پر عمل کرتی ہے پولیس نے آج صبح ارنب گوسوامی کو حراست میں لیا ہے مسٹر راؤت
نے ارنب کے حراست میں لئے جانے پر کہا کہ مہاراشٹر پولیس قانون پر عمل کرتی ہے۔پولیس کے پاس اگر کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ اس پر کارروائی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت آئی ہے کسی کے خلاف کوئی بدلے کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔