: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 20 نومبر(ذرائع) مہاراشٹرا کے سبھی 288 اسمبلی سیٹوں، جھارکھنڈ کے دوسرے مرحلے میں 38 سیٹوں پر ووٹنگ پوری ہوچکی ہے- 4 ریاستوں کی 15 اسمبلی سیٹوں اور مہاراشٹرا کی ناندیڑ سیٹ پر ضمنی انتخابات بھی ختم ہوچکے ہیں- اب تمام نیوز چینل اور ایجنسیوں کے ایگزٹ پول کے
نتیجے سامنے آنے لگے ہیں- زیادہ ایگزٹ پول نے مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیرقیادت عظیم اتحاد کی سرکار بنانے کی پیش گوئی ہے- پانچ ایگزٹ پول نے مہاراشٹرا میں مہاوتی کو 150 سے 195 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی ہے- وہیں جھارکھنڈ کے لیے زیادہ تر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کی امید ہے-