نئی دہلی، 18 مئی ( یوای آئی) عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 مہاراشٹر، گجرات اور تمل ناڈو میں کافی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ان تینوں ریاستوں میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بالترتیب 33053 اور 11379 اور 10585 ہو گئی ہے اور ان تینوں ریاستوں میں کل 2017 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح
جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں كووڈ -19 سے اب تک 96169 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 36824 افراد اس جان لیوا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اس طرح ہے: