: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں جلد از جلد نئے فوجداری قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرے۔
جلد نئے فوجداری قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرے۔ مسٹر شاہ نے آج یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی موجودگی میں ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مہاراشٹر میں پولیس، جیل، عدالتوں، استغاثہ اور فارنسک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت ہم وطنوں کو فوری اور
شفاف انصاف کا نظام فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صور تحال کو بہتر بنانے کے لیے جرائم کا اندراج ضروری ہے ، اس لیے ایف آئی آر درج کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں جلد از جلد نئے فوجداری قوانین نافذ کئے جانے چاہئیں۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کو نئے فوجداری قوانین کے مطابق ایک مثالی ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن سسٹم بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 7 سال سے زائد سز اوالے مقدمات میں 90 فیصد سے زیادہ سزا کے حصول کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں اور پولیس، سرکاری وکلاء اور عدلیہ کو مل کر مجرموں کو جلد از جلد سزا دلوانی چاہیے۔