: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ مہاراشٹر میں گورنر کے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پر منگل کو حکم سنائے گی جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے پیر کو مسلسل دوسرے دن سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس رمن نے کہا کہ ’’ہم کل صبح ساڑھے دس بجے اس پر اپنا حکم سنائیں گے‘‘ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں مسٹر فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے
درمیان خط وکتابت کے دستاویزات آج ساڑھے دس بجے پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعہ گورنر نے مسٹر فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اور بی جے پی لیڈر نے رکن اسمبلیوں کی حمایت کا دعوی کیا تھامسٹر مہتہ نے دلیل دی ہے کہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوںنے این سی پی کے پورے 54 رکن اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹر پارٹی کے سربراہ ہیںیو این آئی۔ ظ ا