ممبئی ، 11 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں حکمراں مہا وکاس اگھاڑی کی طرف سے اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے خلاف تشدد سے ناراض پیر کو ریاست بھر میں بند کی کال کے دوران برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بی ای ایس ٹی) کی 9 بسوں کو نقصان پہنچا۔
بی ای ایس ٹی کے ترجمان
منوج وردے نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے کل رات 12 بجے دھاراوی ، منکھورد ، شیواجی نگر ، اوشواڑہ اور گھاٹ کوپر علاقوں میں چلتی بسوں پر پتھراؤ کیا۔
ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے بھی سڑک پر بند میں شامل ہوئیں اور جنوبی ممبئی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔