نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کوروناوائرس انفیکشن (كووڈ -19) نے ملک میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں برپا کی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران اس مہلک ا وائرس کی وجہ سے 25 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی اور 1364 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
وہیں ریاست میں اب تک 125 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔