: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/12مارچ(ایجنسی) مہاراشٹر کے تقریباً 30ہزارسے زائد کسان آزاد میدان میں جمع ہیں اورریاستی اسمبلی کے گھیراو پر بضد ہیں ۔ بد ھ کوکسانوں کا یہ قافلہ ناسک ضلع سے روانہ ہوا تھا اوراتوار کو ممبئی میں داخل ہوگیا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے ممبئی میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جبکہ مسلح پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ شیوسینا اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ آج ایوان
کی کارروائی نہیں چلنے دے گی ۔
واضح رہے کہ کسان حکومت کے قرض معافی کے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو عروس البلادروانہ ہوئے اورناسک سے ممبئی تک 180کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مورچہ کو ودھان سبھا نہیں جانے دیا جائے گا اور آزاد میدان میں روک دیا جائے گا۔کسان حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔انکا مطالبہ ہے کہ قرض اور بجلی بل مکمل معاف کرنے کے ساتھ ساتھ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کا نفاذکیا جائے ۔