ممبئی:۲۳ اکتوبر (یو این ائ) ریاست مہاراشٹر میں بے موسم بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے آج مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی جانب سے 10ہزار کروڑ روپئے کی امداد کا وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے اعلان کیا
انھوں نے کہا ہے کہ آسمانی آفت کے وقت کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا اور اس مصیبت کے گھڑی میں کسانوں کو سہارا دینے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ان کے لیے 10ہزار کروڑ روپئے کی امداد کا اعلان کیا گیا ھے
وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے
ااس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت نے فصلوں وباغات کو ہونے والے نقصانات کی بنیاد پرفی ہیکٹر 10ہزار روپئے مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فصلوں کے نقصان کے لیے فی ہیکٹر 25ہزار روپئے، راستے اور پلوں کے لیے 2ہزار635کروڑ روپئے، دیہی سڑکوں وپانی کی سپلائی کے لیے 1ہزار کروڑ روپئے، شہری ترقی کے لیے 300کروڑ روپئے، محکمہ بجلی کے نقصانات کے لیے 239کروڑ روپئے، آبی وسائل کے لیے 102کروڑ روپئے، زراعت ومکانات کے لیے 5ہزار500کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے۔
اس طرح مجموعی طور پر 9ہزار776کروڑ روپئے کا یہ امداد پیکیج ہے۔