ممبئی/11اپریل(ایجنسی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں، سات نشستوں پر جمعرات کو 55.78 فیصد ووٹنگ ہوئی، حکام نے یہ معلومات دی، انہوں نے کہا کہ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروعی ہوئی اور شام 5 بجے ختم ہوئی.
کبھی کانگریس کا گڑھ رہی ان 7
سیٹوں پر کل 116 امیدوار میدان میں تھے، حکام نے کہا کہ ان سیٹوں پر قریب 1،33،00،978 افراد ووٹر ہیں، ریاست کے الیکشن آفیسر نے کہا کہ نکسل متاثرہ گڈچرویلی-چیمور لوک سبھا سیٹ پر 61.33 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ بھنڈرا-گوندیا میں 60.50 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ کا استعمال کیا.