حیدرآباد ، 12 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے جب سے خواتین کے لیے ’مہا لکشمی‘ مفت بس سفر کی اسکیم متعارف کروائی ہے، اس وقت سے اوسطاً مسافروں کی آمدورفت میں تقریباً 20 فیصد کا مجموعی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہر روز تقریباً 45 لاکھ مسافر
بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں خواتین کی تعداد 14 لاکھ کے قریب ہے۔
ریاست بھر میں مفت بس سواری حاصل کرنے والی خواتین مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 10 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے مسافروں کی تعداد 3 دسمبر (دونوں اتوار) کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ تھی۔