کلکته 18 فروری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو دعویٰ کیا کہ بھگدڑ کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مہا کمبھ امر تیو کمبھ میں تبدیل ہو گیا ہے اور الزام لگایا کہ میگا اجتماع میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کو دبا دیا گیا
ہے۔
گذشته ماه اتر پردیش کے پریاگ راج میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے تھے جب کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ بھاڑ میں 18 افراد کی جانیں چلی گئی۔ ممتا بنرجی نے آج بنگال اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہا کمبھ ”مر تیو کمبھ میں بدل گیا ہے۔