: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 05 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے 22 مارچ 2024 کو 'اتر پردیش مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004' کی دفعات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ،
جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو 2004 کے قانون کی پہلی نظر میں غلط تشریح قرار دیا اور کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت سے 17 لاکھ طلباء کے حقوق متاثر ہوں گےخصوصی تعلیم کا انتخاب ہمیشہ طلباء اور ان کے والدین کا انتخاب رہا ہے۔