مدھیہ پردیش/12ڈسمبر(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کر کے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا اور اس سے متعلق خط بھی انہیں سونپا۔ کمل ناتھ نے خط سونپنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے ساتھ کل 121 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں معلومات گورنر کو سونپ دی گئی ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اس سے پہلے کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈران بھی راج بھون پہنچے۔ راج بھون کے باہر کانگریس کے حامیوں کی بھیڑ جمع ہے جو اپنے لیڈروں کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔