بھوپال، 03 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے تحت نئی حکومت کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ریاست میں سخت سیکورٹی کے
در میان صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی۔ ریاست کے تمام 52 ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ صبح سے ہی امید واروں کی قسمت سے متعلق
رجحانات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ سرکاری معلومات کے مطابق، گفتی کے ہر دور کے نتائج ظاہر کیے جائیں گے۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ آدھے گھنٹے کے بعد ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پوسٹل بیلٹس کی گنتی ختم ہونے کے بعد ، ہر امیدوار کو موصول ہونے والے پوسٹل ووٹوں کا اعلان کیا
جائے گا۔