بھوپال/5جنوری(ایجنسی) مدھیہ پردیش کابینہ نے وزیراعلی فصل لون معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ روپے تک کا لون معاف کرنے کی تجویز کو ہفتہ کو منظوری دے دی ہے، اسکیم میں اب 12 ڈسمبر 2018 تک لون لینے والے قریب 55 لاکھ کسان مستفید ہونگے- پہلے 31 مارچ 2018 تک کے منسلک کسانوں کو اس میں شامل کیا گیا تھا، جسکا بی جے پی اور کسانوں نے
مخالفت کی تھی.
کابینہ اجلاس کے بعد مدھیہ پردیش کے تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما اور وزیر برائے اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے مشترکہ طور پر منعقد پریس کانفرنس میں بتایا، 'وزیر اعلی کمل ناتھ کی صدارت میں آج کابینہ کا اجلاس ہوا. اس میں وزیر اعلی فصل قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا.