بھوپال، 23 ڈسمبر (ذرائع) کورونا کے نئے ویرینٹ Omicron کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے عوام کے نام پیغام دیا جس میں انہوں نے معلومات دی کہ ریاست میں نائٹ کرفیو پھر سے لاگو کیا گیا
ہے، رات 11 بجے سے پھر نائٹ کرفیو لگے گا-
وزیراعلی شیوراج سنگھ نے فوری اثر سے اسے لاگو کرنے کی بات کہیں ہے- رات 11 بجے سے پھر نائٹ کرفیو لگے گا اور صبح 5 بجے تک لاگو رہے گا-
مدھیہ پردیش میں اب تک اومیکرون کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے لیکن حکومت نے احتیاطی طور پر سخت اقدامات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔