نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ذریعے شروع کی گئی شہریوں پر مرکوز چار اصلاحات میں سے تین کو مکمل کرنے والے ریاستوں کے پہلے گروپ کا حصہ بن چکے ہیں۔
دونوں ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ سے متعلق اصلاحات، تجارت کرنے میں آسانی پیدا کرنے
سے متعلق اصلاحات اور شہری مقامی اداروں کی اصلاحات کو مکمل کرلیا ہے۔
مذکورہ تینوں شعبوں میں اصلاحات کو مکمل کرنے کے بعد وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات میں ان ریاستوں کو نئی شروع کی گئی اسکیم ‘‘اخراجات سرمایہ کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد’’ کے تحت 1004 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد فراہم کی ہے۔