پیرس،16اپریل (رائٹر) فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے کہاکہ انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شام میں افواج موجود رکھنے کے منا لیا گیا ہے۔
مسٹر میکرون نے کہاکہ شام میں مشترکہ فضائی حملوں سے پہلے مسٹر ٹرمپ سے فون پر بات چیت میں انہوں نے ان کو شام میں موجود رہنے کے لئے
منا لیا ہے۔
بی ڈبلیو ٹی وی، آر ایم سی ریڈیو اور میڈیا پارٹ آن لائن نیوز پر نشر اور شائع مسٹر میکرون کے انٹرویو میں شام پر مشترکہ فضائی حملوں میں فرانس کے شامل ہونے پر اپنا موقف رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس فریم ورک میں کارروائی کرنے کے لئے مکمل بین الاقوامی قانونی جواز رکھتے ہیں۔