سڈنی، 2 مئی (رائٹر) فرانس کے صدر امانوئل میكرون نے کہا ہے انہیں اس بات کی معلومات نہیں ہے کہ آیا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہوئے 2015 کے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں گے یا نہیں۔
زیادہ تر مغربی ممالک کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے اگر امریکہ اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لیتا ہے تو یہ ایران پر دباؤ بنانے کی اچھی
حکمت عملی ثابت ہوگی۔
مسٹر میكرون نے آسٹریلیائی وزیر اعظم میلكم ٹرنبل کے ساتھ بات چیت کے بعد آج یہاں صحافیوں کو بتایا’’مجھے اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ 12 مئی کو مسٹر ٹرمپ کیا فیصلہ کریں گے‘‘۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھیں۔
رائٹر،اظ