بیارج (فرانس)، 26 اگست (اسپوتنک) جی 7 گروپ نے برازیل میں ایمیزن کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ پر قابو پانے کے لئے جلد از جلد2.22 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر میکرون نے جی 7 سربراہ اجلاس سے علاحدہ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ، ’’ہم ایمیزن کے جنگلوں میں لگنے والی زبردست آگ پر قابو پانے کے لئے جلد ہی دو کروڑ یورو جاری کریں گے۔