دادر کلاں (مرزا پور)، 12 مارچ (یو این آئی) فرانس کے صدر امینوئل میکروں اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرزا پور ضلع میں اترپردیش کے سب سے بڑے شمسی پاور پلانٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر انو پریا پٹیل اور
آر کے سنگھ کے علاوہ یو پی میں متبادل توانائی کے وزیر برجیش پاٹھک اور ریاستی وزیر خزانہ راجیش اگروال بھی اس مختصر افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
اپنے تقریباً 25 منٹ کے قیام کے دوران مسٹر میکروں اور مسٹر مودی دونوں نے پروجیکٹ کا قریب سے معائنہ کیا۔