نئی دہلی/22فروری(ایجنسی) ہم کسی سے کم نھیں کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اوانی چترویدی نے وہ کر دکھایا جسے کرنے کے لیے مردوں کو بھی جی توڑ محنت کرنی پڑتی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اوانی نے یہ قلعہ سر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
ہندوستان ایئر فورس کی خاتون اوانی چترویدی نے رقم کر دی ایک نئی
تاریخ بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر میں ایئر فورس کی فلائنگ افسر اوانی چترویدی تن تنہا فائٹر جہاز اڑا کر ہندوستان کی پہلی ایئر کرافٹ اڑانے والی خاتون بن گئی ہیں۔
انھوں نے اپنی پہلی ہی ٹریننگ میں تن تنہا مگ21 بائسن فائٹر جہاز اڑایا۔ فائٹر جیٹ اڑانے کے بعد پرجوش اوانی نے کہا انھوں نے کبھی نھیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن ہندوستان کی پہلی ایئر کرافٹ اڑانے والی خاتون بنیں گی۔