the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے شادی کےلئے تبدیلی مذہب (لوجہاد) کے خلاف اترپردیش اور اتراکھنڈ کے قانونوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر دونوں ریاستی حکومتوں سے بدھ کو جواب طلب کیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے،جسٹس وی رماسبرمنیم اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے وشال ٹھاکرے اور دیگر اور سماجی کارکنان تیستا ستلواڑ کے غیر سرکاری تنظیم ’سٹیزینس فار جسٹس اینڈ پیس‘ کی عرضیوں کی سماعت کے دوران اترپردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے۔
عدالت نے ،حالانکہ متعلقہ قانون کے ان التزامات پر روک لگانے سے انکار کردیا،جس کے تحت شادی کےلئے تبدیلی مذہب کی پہلے سے اجازت کو لازمی بنایا گیا ہے۔
محترمہ ستلواڑ



کی جانب سے پیش وکیل چندر اودے سنگھ نے دلیل دی کہ پہلے سے اجازت کا التزام جابرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے آرٹیکل کی بنیاد پر پولیس نے مبینہ لو جہاد کے معاملے میں بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
سماعت کی شروعات میں جسٹس بوبڑے نے عرضی گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹ جانے کےلئے کہا،لیکن مسٹر سنگھ اور وکیل پردیپ کمار یادو کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ دو ریاستوں میں یہ قانون نافذ ہوا ہے اور سماج میں اس سے وسیع مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔وکیلوں نے دلیل دی کہ مدھیہ پردیش اور ہریانہ جیسی دیگر ریاستیں بھی ایسے ہی قانون بنانے پر غور کررہی ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت کے سلسلے میں حامی بھرتے ہوئے دونوں ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.