لکھنؤ/10مئی(ایجنسی) اپنے پارلیمنانی حلقہ لکھنو میں دو روزہ دورہ پر پہنچے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو سی ایم ایس میں منعقدہ ٹیچرس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اساتذہ پر پوری قوم کی تعمیر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
تقریب کے بعد وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت میں کرناٹک میں بی جے پی کی جیت کا دعوی کیا ہے۔ حالانکہ اس دوران یو پی کی قانونی نظم ونسق سے متعلق سوالات پر وزیرداخلہ نے بس اتنا کہا کہ پہلے سے حالت کافی بہتر ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
کرناٹک الیکشن کو لے کر پوچھے گئے سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ کرناٹک سے لے کر کیرانہ تک کمل کھلے گا۔ راجناتھ نے کہا کہ کرناٹک میں مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی سرکار آئے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے ساتھ ہی یوپی کے کیرانہ میں لوک سبھا الیکشن ہورہا ہے۔ یہ سیٹ بی جے پی لیڈر حکم سنگھ کی موت پر خالی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے حکم سنگھ کی بیٹی کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے قومی لوک دل کی امیدوار تبسم حسن کو حمایت دی ہے۔