حیدرآباد، 20/ جنوری(یواین آئی)تلنگانہ ہائیکورٹ نے لے آوٹس کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم (ایل آر ایس) اورعمارتوں کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم(بی آر ایس) پر عمل کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو اہم ہدایات جاری کیں۔
ہائیکورٹ
نے ریاستی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اُس وقت تک عوام کوان اسکیموں پر عمل کرنے کے سلسلے میں کوئی زبردستی نہ کرے جب تک کہ سپریم کورٹ ان اسکیمات پرکوئی فیصلہ نہ کرے۔
ریاستی حکومت نے بی آر ایس اسکیم 2016 میں متعارف کی تھی۔