لکھنؤ:24نومبر(یواین آئی) اترپردیش کی ریاستی کابینہ نے شادی کے خاطر تبدیلی مذہب کو روکنے کے لئے منگل کو مجوزہ جبرا تبدیلی مذہب آرڈیننس کو منظوری فراہم کردی۔
کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی
کابینہ میٹنگ میں اس مجوزہ آرڈیننس پر تبادلہ خیال کے بعد کابینہ نے اسے ہری جھنڈی فراہم کردی۔
مسٹر سدھارتھ نگر آرڈیننس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ' جبری تبدیلی مذہب کی صورت میں 1تا 5سال سے قید کی سزا کے ساتھ 15ہزار روپئے کے جرمانے کی تجویز ہے۔