حیدرآباد۔ 10مارچ (یو این آئی)کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے جھوٹی اور پریشان کن ویڈیوز پھیلانے کی حوصلہ افزائی پر واٹس اپ گروپس کے اڈمنسٹریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
دیا۔
مسٹر کمار نے کہا ”اگر ان ویڈیوز کو پھیلانے سے کسی بھی طرح کی فرقہ وارانہ کشیدگی ہوتی ہے تو ایسی ویڈیوز کو بنانے اور اس کو پھیلانے کے لئے ذمہ دار تمام افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔