جدہ/27اپریل(ایجنسی) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی گلوکارہ لولوا الشریف Loulwa Al Sharif کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ آف اتھارٹی کی جانب سے عوامی مقامات پر موسیقی محافل میں فن کا مظاہرہ کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ شب میوزک کنسرٹ میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سعودی عرب میں کسی
خاتون گلوگارہ نے عوامی مقام پر لائیو پرفارمنس دی۔
قبل ازیں سعودی عرب میں موسیقی کی محافل صرف نجی طور پر منعقد کی جاسکتی تھیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات کے پیش نظر اب سعودی عرب میں عوامی مقامات پر بھی میوزک کنسرٹ کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ان محافل میں اب تک کسی خاتون گلوکارہ نے اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ خاتون گلوکاراؤں کو سعودی ادارے برائے تفریح و ثقافت کی جانب سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔