حیدرآباد16اپریل (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے راشن کارڈ رکھنے والوں کے کھاتہ میں جمع کروائی گئی رقم 1500روپئے نکالنے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات پر اے ٹی باہر کے باہر عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی
ہیں۔
کئی مقامات پر سماجی فاصلہ کو نظر انداز کیاجارہا ہے۔
لاک ڈاون کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس رقم کو بینکس کے کھاتوں میں پہنچانے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق دو دن پہلے یہ رقم کھاتوں میں جمع کروائی گئی۔