لندن/2فروری(ایجنسی) لندن کی ایک عدالت نے لندن کے شمالی علاقے میں ایک مسجد کے نمازیوں پر وین چڑھانے والے مجرم کو 43 برس کی قید سزا کا حکم سنایا ہے۔ اڑتالیس سالہ مجرم ڈیرن اوسبورن نے جون سن 2017 میں شمالی لندن کے
علاقے فنزبری میں ایک مسجد کے باہر نمازیوں پر وین چڑھا دی تھی۔ عدالت نے ایک روز قبل مجرم کو باقاعدہ طور پر قاتل قرار دیا تھا۔ اس حملے میں ایک مسلمان ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم اوسبورن انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہے اور مسلمانوں سے نفرت بھی کرتا ہے