لندن : برطانیہ کے ایک اسکول نے مسلم طلبہ کے لباس کو لے کر اعتراض کیا ہے ۔ لندن کے معروف سرکاری فنڈ یافتہ اسکولوں میں سے ایک اسکول نے مسلم طالبات کے حجاب پہننے اور رمضان کے دوران روزہ رکھنے پر حکومت سے سخت رخ اپنانے کی اپیل کی ہے۔
مشرقی لندن کے نیو ہیم میں واقع اسٹیفنس اسکول ملک کا ایسا پہلا اسکول ہے ، جس نے 2016 میں آٹھ سال تک کی لرکیوں کے حجاب پہننے پر روک لگادی تھی ۔ اتنا ہی نہیں
اسکول ستمبر 2018 سے 11 سال تک کی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسکول نے اپنے احاطہ میں رمضان کے دوران روزہ رکھنے پر بھی سخت قوانین نافذ کیا ہے ۔ اس اسکول میں زیادہ تر طلبہ ہندوستانی ، پاکستانی یا بنگلہ دیشی ہیں اور اس کی قیادت ہند نزاد پرنسپل نینا لال کرتی ہیں ۔ اسکول کے مطابق سرپرستوں اور والدین کے مخالفت پر مبنی رد عمل کو روکنے کیلئے حکومت واضح گائیڈ لائن جاری کرے۔