لندن ،2جنوری:-لندن میں سال نو کے جشن کے دوران چھریوں کے وار سے4 نوجوانوں کو قتل اور پانچویں کو شدید زخمی کردیا گیا، چاروں نوجوانوں کی عمریں 17سے 20برس کے درمیان تھیں۔
پولیس نے 5مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
جبکہ برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ ان واقعات کا نیوائرکے جشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
راجدھانی لندن میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چھری مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور یہ اس کی بدترین مثال ہے جبکہ شہر کے لیے یہ واقعات تشویش ناک تصور کیے جارہے ہیں۔