نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے منی پور ریاست کے سینئر نائب صدر لوکین سنگھ کو ریاستی یونٹ کا عبوری صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے سنیچر کو یہاں جاری ایک ریلیز میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارتی صدر سونیا گاندھی نے
مسٹر سنگھ کے نام کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مقامی مستقل صدر کی تقرری تک وہ عبوری صدر برقرار رہیں گے۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ڈاکٹر اجے کمار کو اوڈیشہ پردیش کانگریس سیوا دل کا چیف ڈائریکٹر مقرر کیا ہے اور ان سے فوری طور پر چارج لینے کو کہا گیا ہے۔