: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی؛ 7 جنوری (یو این آئی ) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 07 سے 09 جنوری 2025 تک برطانیہ کے دورے پر ہوں گے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر محترم سر لنڈسے ہوئل کی دعوت پر وہ برطابیہ جارہے ہیں لندن میں اپنے قیام کے دوران مسٹر برلا سر
لنڈسے ہوئل اور ہاؤس آف لارڈز کے لارڈ اسپیکر لارڈ میک فال آف ایلکس سے ملاقات کریں گے اس دوران لوک سبھا اسپیکر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر میوزیم کا دورہ کریں گے، مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے اور برطانیہ میں مقیم ہندوستانی تارکین سے بات چیت کریں گے۔